سابق وزیر فواد چو ہدری نے کہا ہے کہ حکومت کے لوگوں سے بات چیت ہوئی وہ چاہتے ہیں کہ سیاسی درجہ حرارت نیچے آئے،اسٹیبلشمنٹ ، حکومت اور عمران خان تین فریقین کا متفق ہونا ضروری ہے،ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا حکومتی وزرا کے بیانات کی کوئی سنجیدہ حیثیت نہیں ہے، اس سے پہلے پی ٹی آئی والوں کے بھی نوازشریف سے متعلق اسی طرح کے بیانات تھے۔حکومت کے کچھ لوگوں سے بات چیت ہوئی وہ بھی چاہتے ہیں کہ درجہ حرارت نیچے آئے۔
تین فریق ہیں، اسٹیبلشمنٹ ، حکومت اور عمران خان ہیں، تینوں فریقین کی لڑائی بھی دیکھ اور نقصان جو ہورہا ہے اس کے دو پہلو ہیں، سیاسی پہلو یہ ہے کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی اسٹیبلشمنٹ کا بوجھ بٹا نہیں سکے، ان کا کوئی سیاسی بیانیہ عمران خان کے سامنے کھڑا نہیں ہوپارہا۔انہوں نے کہا مڈل کلاس اس وقت شدید متاثر ہے، اس وقت معیشت ، زراعت اور متوسط طبقات کے حالات دیکھ لیں، سیاسی درجہ حرارت نیچے آنے تک سرمایہ کاری کا ماحول نہیں بن سکے گا۔ہم موجودہ صورتحال میں حکومت سے بھی رابطے کئے۔ حکومتی وزرا سمجھتے ہیں کہ چیزیں بہتر ہوں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی