i پاکستان

حکومت ٹیکس نظام کے بنیادی ڈھانچے کو مکمل طور پر ڈیجیٹل بنانے کیلئے پرعزم ہے،سینیٹر محمد اورنگزیبتازترین

October 17, 2025

وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت ٹیکس نظام کے بنیادی عمل کو مکمل طور پر ڈیجیٹل بنانے کیلئے پرعزم ہے تاکہ معیشت کے ساتھ بہتر انضمام، دستاویزی عمل میں بہتری اور شفافیت کو فروغ دیا جا سکے۔واشنگٹن میں ورلڈ بینک کے زیرِ اہتمام منعقدہ ریجنل رانڈ ٹیبل آن ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن اِن ٹیکس ایڈمنسٹریشن سے خطاب میں محمد اورنگزیب نے شرکا کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کی ڈیجیٹل تبدیلی کے منصوبے اور ٹیکس نظام کی جدید، شفاف اور مثر اصلاحات سے آگاہ کیا۔وزیرِ خزانہ نے بتایا کہ ایف بی آر کا ٹرانسفارمیشن پلان ایک ایسے نظام کی بنیاد رکھتا ہے جو خودکار، شفاف اور عوام دوست ہو۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان میں ٹیکس وصولیوں کا حجم جی ڈی پی کے 8.8 فیصد (2024) سے بڑھ کر 10.24 فیصد (2025) تک پہنچ گیا ہے جو حالیہ ٹیکس اصلاحات کے مثبت نتائج کی عکاسی کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ٹیکس نظام کے بنیادی عمل کو مکمل طور پر ڈیجیٹل بنانے کیلئے پرعزم ہے تاکہ معیشت کے ساتھ بہتر انضمام، دستاویزی عمل میں بہتری اور شفافیت کو فروغ دیا جا سکے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کسٹمز میں انڈر انوائسنگ پر قابو پانے اور تجارت میں سہولت پیدا کرنے کے لیے بھی متعدد اقدامات جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ایف بی آر کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کے لیے افرادی قوت کی صلاحیت میں اضافہ اور تنظیمی ڈھانچے کی اصلاح پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

دریں اثنا ویرِ خزانہ کی ایس اینڈ پی گلوبل کے وفد سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے ریٹنگ میں بہتری کو اصلاحاتی ایجنڈے کی توثیق قرار دیا اور ایس اینڈ پی گلوبل کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں حالیہ بہتری پر اظہارِ تشکر کیا ۔وزیر خزانہ نے تینوں بڑی عالمی ریٹنگ ایجنسیوں کی درجہ بندیوں کے ایک دوسرے سے ہم آہنگ ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ انہوں نے اس پیش رفت کو حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے پر عالمی اعتماد اور بیرونی توثیق قرار دیا۔سینیٹر اورنگزیب نے ایس اینڈ پی گلوبل کو حال ہی میں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نئے اسٹاف لیول معاہدہ کے بارے میں آگاہ کیا۔سٹاف لیول ایگریمنٹ ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلٹی کے دوسرے اور ریزلیئنس اینڈ سسٹین ایبلٹی فسیلٹی کے پہلے جائزے سے متعلق ہے۔وزیر خزانہ نے وفد کو فسکل، مانٹری اور بیرونی شعبوں میں حالیہ پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔وزیر خزانہ نے اصلاحاتی پروگرام کے تحت نمایاں بہتری کے حصول پر وفد کو بریف کیا۔وزیرِ خزانہ نے ایس اینڈ پی گلوبل کے ساتھ تعاون کے تسلسل اور تعمیری رابطے برقرار رکھنے کا عزم ظاہر کیاپاکستان کے پائیدار معاشی استحکام اور ترقی کے لیے مشترکہ کاوشوں کی خواہش کا اظہار کیا ۔زوزیرِ خزانہ کی امریکی کانگریس کے رکن اور فنانشل سروسز کمیٹی کے چیئرمین کانگریس مین فرنچ ہل سے ملاقات بھی ہوئی ۔ملاقات میں پاک امریکہ معاشی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوا۔دو طرفہ ملاقات میں پاک امریکہ اقتصادی اور مالیاتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بات چیت ہوئی ۔

ملاقات میں خاص طور پر مالیاتی خدمات کی ڈیجیٹلائزیشن، نئی معیشت کی ترقی، معدنیات کے شعبے میں شراکت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں وسیع تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں فریقوں نے پائیدار معاشی ترقی اور اختراعات پر مبنی شراکت داری کے فروغ کے لیے قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ علاوہ ازیں وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی واشنگٹن ڈی سی میں چین کے نائب وزیرِ خزانہ لیا مِن سے ملاقات ہوئی جس میں اقتصادی اصلاحات اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیالوزیرِ خزانہ نے چینی ہم منصب کو حال ہی میں آئی ایم ایف کے ساتھ طے پانے والے اسٹاف لیول معاہدے کے بارے میں آگاہ کیا۔وزیر خزانہ نے اسٹاف لیول ایگریمنٹ کو حکومت کے اقتصادی اصلاحاتی ایجنڈے پر عالمی اعتماد اور بیرونی توثیق قرار دیا۔وزیر خزانہ نے چینی منڈی میں پانڈا بانڈ کے اجرا سے متعلق تازہ پیش رفت بھی شیئر کی۔محمد اورنگزیب نے پاکستان کی نیو ڈیولپمنٹ بینک میں رکنیت کے لیے چین کی حمایت کی درخواست کیوزیر خزانہ نے آئی سی ٹی، زراعت، صنعت اور معدنیات کے شعبوں میں چینی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کیا۔وزیرِ خزانہ نے بورڈ میٹنگز کے دوران مکمل تعاون فراہم کرنے پر آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے دفتر کا شکریہ ادا کیا وزیر خزانہ نے چینی نائب وزیرِ خزانہ کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے جاپان بینک برائے بین الاقوامی تعاون کے گورنر نوبومیتسو ہایاشی سے بھی ملاقات کی۔

انہوں نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد اور تحفظ کو انتہائی اہمیت کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا، پاک جاپان تعاون کے دیگر ممکنہ شعبوں کو بھی مل کر تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور حکومت کے پائیدار معاشی استحکام اور اصلاحات کے عزم کو اجاگر کیا۔وزیرِ خزانہ نے ریکوڈک منصوبے کیلئے قرض دہندگان گروپ میں جے بی آئی سی کی شمولیت کو سراہا۔ ملاقات سے جاپانی کاروباری حلقوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع کے حوالے سے مثبت پیغام ملے گا۔ وزیر خزانہ نے جے پی مورگن انویسٹمنٹ سیمینار سے خطاب میں پاکستان کی اقتصادی اور مالیاتی پالیسی سے متعلق تفصیلی گفتگو کی اور شرکا کو مالیاتی، مانیٹری اور بیرونی شعبوں میں حالیہ پیشرفت سے آگاہ کیا۔محمد اورنگزیب نے اسٹاف لیول معاہدہ ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلٹی کے دوسرے اور ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسیلٹی کے پہلے جائزے سے متعلق بھی بات کی۔سینیٹر محمد اورنگزیب نے ملکی معیشت میں مثبت رجحانات کا ذکر کیا اور سرمایہ کاروں کے سوالات کے جوابات دئیے۔ سینیٹرمحمد اورنگزیب کی بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر کے خصوصی نمائندے لطفی وائی صدیقی سے ملاقات میں انہوں نے اگست 2025 میں پاکستان کے نائب وزیراعظم کے ڈھاکا کے دورے کو یاد کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان علاقائی معاشی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔وزیر خزانہ نے پائیدار اقتصادی ترقی کے حصول کے لیے نجی شعبہ کی قیادت پر زور دیاسرکاری شعبہ کی ذمہ داری سرمایہ کاری اور جدت کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنا ہے۔فریقین نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ کی بطور گیم چینجر حیثیت پر اتفاق کیا۔ وزیر خزانہ نے کہا آئی ٹی کا شعبہ تعلیم یافتہ نوجوانوں کیلئے معیاری روزگار کے مواقع پیدا کر سکتا ہے ۔انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تبادلہ علم اور باہمی استعداد کاری کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی