i پاکستان

حیدرآباد، سی این جی اسٹیشن پر مسافر وین میں دھماکا، 6 مسافر جھلس گئےتازترین

December 10, 2025

حیدرآباد میں سی این جی اسٹیشن پر فلنگ کے دوران مسافر وین میں دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی ،جس کے نتیجے میں 6 مسافر جھلس گئے۔تفصیل کے مطاقب حیدرآباد میں بائی پاس کے قریب فلنگ اسٹیشن پر وین میں دھماکے سے کراچی سے آنے والی مسافر وین میں آگ بھڑک اٹھی۔ لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت مسافروں کو نکالا۔واقعے میں 6 مسافر جھلس کر زخمی ہوگئے۔ جنھیں سول اسپتال منتقل کردیا گیا 3 کی حالت تشویشناک ہے۔ ریسکیو ٹیموں نے شعلوں پر قابو پالیا۔پانی کیلئے اترنیوالے دو مسافر محفوظ رہے۔ پچھلی سیٹوں پر بیٹھے افراد زیادہ متاثر ہوئے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ گیس لیکیج کے باعث پیش آیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی