i پاکستان

گٹر پر ڈھکن لگائے جاتے ہیں لیکن نشہ کرنیوالے لے جاتے ہیں، ترجمان سندھ حکومتتازترین

December 02, 2025

ترجمان سندھ حکومت نادر نبیل گبول نے کہا ہے گٹر پر ڈھکن لگائے جاتے ہیں لیکن نشہ کرنے والے لے جاتے ہیں،نیپا واقعہ جس کی غفلت سے بھی اسے کڑی سزا ملنی چاہیے، کوشش کریں گے کہ مستقبل میں ایسے واقعات دوبارہ نہ ہوں۔ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے نادر گبول کا کہنا تھا گٹر پر ڈھکن لگائے جاتے ہیں لیکن وہ نشہ کرنے والے لے جاتے ہیں، اپوزیشن جماعتیں ان معاملات کو سیاست کی نذر نہ کریں، ہمارے ساتھ مل کر بیٹھیں۔ان کا کہنا تھا سندھ حکومت کا پلان ہے کہ تمام سوک ایشو کیلئے ون ونڈو آپریشن ہو، سیاسی پوائنٹ اسکورنگ نہ کی جائے، ہم ٹانز کو فنڈز دے رہے ہیں۔ترجمان صوبائی حکومت کا کہنا تھا سندھ حکومت نے انہیں بااختیار بنایا ہے کہ لوکل ٹیکس جمع کر سکیں، ٹان لوکل ٹیکس کی رقم سے ڈویلپمنٹ کے کام کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا سوئی سدرن نے لیاری ٹان کو روڈ کٹنگ کی مد میں ڈیڑھ ارب روپے دئیے ہیں، گلشن ٹان کو بھی کروڑوں میں نہیں اربوں میں دیے ہوں گے جہاں جماعت اسلامی کا چیئرمین ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی