i پاکستان

گھوٹکی‘ تین قبائل کے درمیان مسلح تصادم اور پولیس آپریشن میں 15 افراد ہلاکتازترین

November 07, 2025

اوباڑو میں تین قبائل کے درمیان فائرنگ کے تبادلے اور ان مسلح گروہوں کے خلاف پولیس اور رینجرز کے مشترکہ آپریشن میں 15 افراد ہلاک ہو گئے۔پولیس کے مطابق اوباڑو میں تین قبائل کے مسلح تصادم کے بعد پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن جاری ہے، ڈاکوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوا ہے۔پولیس حکام نے بتایا کہ فورسز کے آپریشن کے دوران شر گینگ کے 9 مسلح ملزمان مارے گئے، 7 ملزمان کی لاشیں ہسپتال منتقل، مزید لاشیں تحویل میں لینے کی کوشش جاری ہے۔بتایا گیا ہے کہ مسلح افراد کی فائرنگ میں سیلرا اور دوندو قبیلوں کے 6 افراد ہلاک ہوئے، آپریشن کے دوران ایک پولیس اہلکار امجد درگھ شہید، 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔پولیس حکام نے بتایا ہے کہ کچے میں آپریشن جاری ہے، مسلح گروہوں کے خلاف مکمل کارروائی کے لیے مزید نفری بھی طلب کر لی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی