i پاکستان

گھوٹکی‘ کچے میں مارے جانیوالے 8 ڈاکوں کی شناخت ہوگئی، انتہائی مطلوب ڈاکو شاملتازترین

November 08, 2025

گھوٹکی کے علاقے رونتی کچہ میں آپریشن کے دوران مارے جانے والے 8 مطلوب ڈاکوں کی شناخت ہوگئی۔ڈی آئی جی سکھر فیصل عبداللہ کے مطابق ہلاک ڈاکو سندھ و پنجاب کے سنگین جرائم میں انتہائی مطلوب تھے، اس آپریشن میں سندھ و پنجاب کے 20 سے زائد انعام یافتہ ڈاکو زخمی بھی ہوئے ہیں، آپریشن میں رینجرز اور وفاقی سول انٹیلی جنس ایجنسی کی مکمل معاونت حاصل ہے۔ڈی آئی جی نے بتایا کہ رونتی کچا آپریشن میں 12 ڈاکو ہلاک ہوئے اورایک پولیس اہلکار شہید ہوا، ہلاک ڈاکو سوبوعرف گونو شر 13 سنگین مقدمات میں مطلوب تھا جن میں پولیس اہلکاروں کی شہادت کے کیسز بھی شامل ہیں۔

ڈی آئی جی نے کہا کہ اکبرعرف اکبری شر 2 پولیس اہلکاروں کے قتل سمیت 17 سے زائد سنگین جرائم میں مطلوب تھا، شاہنواز عرف شاہوکوش 12 پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث تھا اور اس پر 50 لاکھ روپے انعام تھا۔ڈی آئی جی فیصل عبداللہ نے مزید بتایا کہ ڈاکو جاگن عرف ودیوکوش 5 پولیس افسران و اہلکاروں کے قتل میں مطلوب تھا اور غلام عرف جانب شر 21 سے زائد مقدمات سمیت متعدد اہلکاروں کے قتل میں مطلوب تھا۔ڈی آئی جی سکھر کے مطابق نذیر شر 8 سے زائد سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب تھا، غشو عرف گل شیر 3 سنگین مقدمات میں مطلوب تھا جب کہ قربان شر کا کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جارہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی