i پاکستان

گوجرانوالہ ، دولہا کے دوستوں نے شادی پر نوٹوں کی بارش کردیتازترین

December 16, 2025

گوجرانوالہ میں ہونے والی ایک شادی میں نوٹوں کی بارش ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ میں ہونے والی شادی میں اٹلی سے آنے والے دولہا کے دوستوں نے خوب رنگ جمایا اور تقریب میں ملکی و غیر ملکی کرنسی کی بارش کردی۔نوٹوں کی بارش کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔بارات گوجرانوالہ کے علاقے چھچھر والی سے جی ٹی روڈ پر واقع شادی ہال پہنچی تو دولہا کے دوستوں نے چھت سے نوٹ نچھاور کیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی