i پاکستان

گلگت بلتستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا ابھرتا ہوا انقلاب،10ہزار سے زائد نوجوان شعبے سے منسلک سالانہ 15 ملین ڈالر سے زائد آمدنتازترین

December 02, 2025

گلگت بلتستان میں آئی ٹی کا شعبہ انقلابی ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔تفصیل کے مطابق گلگت بلتستان میں آئی ٹی کے شعبہ جات میں ایس سی او کا کلیدی کردار ناقابلِ فراموش ہے۔گلگت بلتستان کے دور دراز علاقوں میں ایس سی او مسلسل اپنے فرائض میں کوشاں ہے۔ گلگت بلتستان میں 10ہزار سے زائد باصلاحیت نوجوان آئی ٹی کے شعبے سے منسلک ہیں۔گلگت بلتستان کے باصلاحیت نوجوان سالانہ 15 ملین ڈالر سے زائد آمدنی حاصل کررہے ہیں۔ نوجوان اے آئی، گرافک ڈیزائن، ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور ویب ڈیولپمنٹ سمیت دیگر ڈیجیٹل سروسز فراہم کر رہے ہیں۔ گلگت بلتستان کے ہنر مند نوجوان نہ صرف ملکی سطح پر بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔ یہ نوجوان امریکہ، برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور یو اے ای جیسے ممالک کے افراد کیساتھ کام کر کے زرمبادلہ کما رہے ہیں۔باصلاحیت نوجوان انٹرنیشنل کلائنٹس کیساتھ کام کر کے پاکستان اور گلگت بلتستان کا مثبت تشخص بھی اجاگر کر رہے ہیں۔ یہ انقلاب نوجوانوں کیلئے روزگار، خطے کے لیے ترقی اور ملک کے لئے معاشی استحکام کی نوید ہے

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی