i پاکستان

گلگت بلتستان کو صوبہ بنایاجائے، گورنر سید مہدی شاہ کا مطالبہتازترین

December 22, 2025

گورنر سید مہدی شاہ نے گلگت بلتستان کو باقاعدہ صوبہ بنانے کا مطالبہ کر دیا۔اپنے ایک بیان میں سید مہدی شاہ نے کہا کہ مرکز میں ہماری سیٹیں 24 سے بڑھا کر 30 کی جائیں، ہمارے حقوق کی بات کریں، وزیراعظم نے 100 میگا واٹ کا وعدہ پورا نہیں کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ابھی تک اتحادی حکومت سے ہمیں کچھ نہیں ملا، این ایف سی ایوارڈ پر بھی جھگڑا ہے، کہا گیا سندھ کے وزیراعلی مخالفت کر رہے ہیں، پانی ہمارا ہے جہاں سے آرہا ہے ان کو کچھ نہیں مل رہا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی