لاہور ہائی کورٹ نے جوئے کی اپلیکشنز کی پرموشن کے مقدمے میں معروف یوٹیوبر سعدالرحمن المعروف ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر کر دی۔لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے عدالتی کازلسٹ جاری کر دی۔ جسٹس شہرام سرور چوہدری کل 24 نومبر کو سماعت کریں گے۔عدالت نے فریقین کے وکلا کو دلائل کیلئے طلب کر رکھا ہے۔واضح رہے کہ یوٹیوبر ڈکی بھائی نے ضمانت پر رہائی کیلئے ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔یاد رہے کہ ڈکی بھائی جوا کھیلنے والی ایپ کی تشہیر کرنے کے الزام میں 17 اگست سے گرفتار ہیں۔ نیشنل کرائم ایجنسی لاہور نے ریاست کی مدعیت میں ان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی