i پاکستان

غزہ میں امن قائم کرنے کیلئے پاکستانی افواج کو موقع ملتا ہے تو اس سے بہتر کچھ نہیں، رانا ثنااللہتازترین

October 28, 2025

وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی امور سینیٹررانا ثنا اللہ نے کہاہے کہ اگر غزہ میں امن قائم کرنے کیلئے پاکستانی افواج کو موقع ملتا ہے تو اس سے بہتر کچھ نہیں ہو سکتا۔ ایک انٹرویو میں راناثنااللہنے ٹائمز آف اسرائیل کی ایک خبر کے حوالے سے پوچھا گیا کہ کیا اس بات میں کوئی سچائی ہے کہ غزہ امن منصوبے کے تحت غزہ میں تعیناتی کیلئے بنائی جانے والی انٹرنیشنل سٹیبلائزیشن فورس (آئی ایس ایف) میں پاکستانی فوج بھی شامل ہو گی۔جواب میں رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ وہاں پر امن قائم کرنے کیلئے اگر پاکستان کی افواج کو موقع ملتا ہے تو میں نہیں سمجھتا کہ اس سے کوئی بہتر چیز ہو سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے اگر پاکستان کو فلسطینی مظلوموں کی مدد کرنے اور ان کی جان بچانیکیلئے ، ان کے اوپر امن کا نفاذ کرنے کیلئے کوئی رول ملے تو اس بہتر کیا ہو سکتا ہے۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ یہ ان کی ذاتی رائے ہے تاہم انھیں اس بارے میں کوئی اطلاع نہیں کہ پاکستان کو اس متعلق کوئی پیشکش ہوئی ہے یا نہیں۔لیکن پاکستان ان آٹھ ممالک میں شامل ہے جنھوں نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ وہاں پر امن قائم ہونا چاہیے، امن فورس کے پاس اس کا انتظام ہونا چاہیے، وہاں سے اسرائیلی فوج کا انخلا ہونا چاہیے اور اس کا موقع ملے تو میں سمجھتا ہوں کہ یہ ایک سعادت کی بات ہو گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی