پاکستان میں سرمایہ کاری کا ماحول بہتر ہونے لگا۔ اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس کے تازہ سروے کے مطابق 73 فیصد غیرملکی سرمایہ کاروں نے پاکستان کو سرمایہ کاری کے لیے موزوں قرار دیا۔ 2023 میں یہ شرح 61 فیصد تھی۔رپورٹ کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ معاشی استحکام اور کم ہوتی مہنگائی کا نتیجہ ہے۔ سروے میں بتایا گیا کہ مہنگائی 2023کے وسط میں 37 فیصد تک جا پہنچی تھی جو جولائی 2025 میں صرف 4 فیصد رہ گئی۔چیمبر کے مطابق روپے کی قدر میں استحکام اور عالمی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری نے بھی سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھایا۔ ادارے کے مطابق صرف 27 فیصد غیرملکی سرمایہ کاروں نے پاکستان کو غیرموزوں قرار دیا جب کہ اس سے قبل یہ شرح 39 فیصد تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی