i پاکستان

غیر ملکی کمپنیوں کے منافع کی ترسیل پر تین سال سے عائد پابندیوں میں نرمی ‘ منافع واپسی میں 86فیصد اضافہ ہواتازترین

November 04, 2025

حکومت نے غیر ملکی کمپنیوں کے منافع کی ترسیل پر تین سال سے عائد پابندیوں میں نرمی کر دی ہے جبکہ اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں منافع کی ترسیلات 752 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں ہیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بتایا کہ غیر ملکی کمپنیوں کی منافع واپسی میں 86 فیصد اضافہ اور توانائی اور مالیاتی شعبوں میں بالترتیب 186 اور 183.9 ملین ڈالر کی ترسیلات ریکارڈ کی گئی ہیں۔حکومت اور ایس آئی ایف سی کی موثر پالیسیوں نے غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کیا جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری اور کاروباری آسانیاں سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مزید مستحکم کر رہی ہیں۔ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان پر غیر ملکی سرمایہ کاروں کا بڑھتا اعتماد معاشی استحکام کی علامت بن رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی