i پاکستان

فیصل آباد، عمرہ ویزے کی آڑ میں غیر قانونی یورپ جانے کی کوشش ناکام، 3 خواتین سمیت 13 زائرین گرفتارتازترین

December 06, 2025

عمرہ ویزے کی آڑ میں غیر قانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش ناکام بنادی گئی، خواتین سمیت 13 عمرہ زائرین کو گرفتار کرلیا گیا۔فیصل آباد ایئر پورٹ پر عازمین عمرہ کے روپ میں بیرون ملک جانے والے تین خواتین سمیت تیرہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا، ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نجی ایئر لائن سے دبئی کے راستے جدہ جارہے تھے، جہاں سے انہیں کشتی پر لیبیا اور یورپ جانا تھا۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ مسافروں کے موبائل فونز سے مشکوک انٹرنیشنل نمبروں پر رابطوں کا انکشاف ہوا، ساجد نامی ایجنٹ سے مصر میں رہائش کے بارے میں چیٹ ملی۔ایف آئی اے کے مطابق گرفتار افراد کو تفتیش کے لئے سرکل دفتر منتقل کر دیا گیا، تمام مسافر فیصل آباد کے مختلف دیہات کے رہائشی ہیں۔

اس سے قبل اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعینات ایف آئی اے امیگریشن نے عمرہ ویزے کی آڑ میں غیر قانونی طور پر یورپ جانے کے خواہاں مسافر کو آف لوڈ کر دیا تھا۔گوجرانوالہ کا رہائشی محمد عثمان کے ذریعے سے عمرہ ویزے پر سعودی عرب جا رہا تھا، امیگریشن کلیرنس کے دوران مسافر کو مشکوک پایا گیا مسافر مختلف ایجنٹوں سے رابطے میں تھا، رواں سال اٹلی سے غیر قانونی ہجرت پر ڈیپورٹ بھی کیا گیا تھا۔مسافر کے موبائل فون سے ٹمپرڈ شدہ ریزیڈنٹ کارڈ بھی برآمد کر لیا گیا کارڈ پر تاریخ تنسیخ ٹمپرڈ شدہ تھی مسافر نے اعتراف کیا اس نے سعودی عرب سے جعلی دستاویزات پر یورپ جانے کی کوشش کرنا تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی