i پاکستان

فیصل آباد تعلیمی بورڈ نے میٹرک سپلیمنٹری امتحانات کے نتائج کا اعلان ، 57 فیصد امیدوار دوسری بار بھی فیلتازترین

November 20, 2025

فیصل آباد تعلیمی بورڈ نے میٹرک سپلیمنٹری امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔فیصل آباد میٹرک امتحانات میں 57 فیصد امیدوار دوسری بار بھی فیل ہو گئے، سیکریٹری تعلیمی بورڈ کا کہنا ہیکہ کامیابی کا تناسب 42.82 فیصد رہا،20ہزار 977امیدواران نے امتحانات میں حصہ لیا۔سیکریٹری تعلیمی بورڈ کیمطابق صرف 8ہزار 982 امیدوار پاس ہو سکے،تعلیمی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔فیصل آباد میں میٹرک کے سالانہ امتحانات میں ایک لاکھ 73 ہزار 239 امیدوار شریک ہوئے جس میں سے ایک لاکھ 37 ہزار 948 امیدوار کامیاب ہوئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی