i پاکستان

فیصل آباد‘ مصالحہ جات میں ملاوٹ اور جعلسازی پر ملزم کو 16 ماہ قید بامشقت اور 10 لاکھ جرمانہتازترین

November 04, 2025

فیصل آباد میں مصالحہ جات میں ملاوٹ اور جعلسازی کے خلاف درج مقدمہ میں سزا سنادی گئی۔ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق ملزم کو 16 ماہ قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے اور 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ترجمان فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ سینئر سول جج کریمنل ڈویژن نے ملزم کو تھانہ گلبرگ میں درج مقدمہ میں سزا سنائی ہے۔ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق چیکنگ کے دوران سپلائی کے لیے تیار 400 کلو مضر صحت مرچ کو ضبط کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی