i پاکستان

دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور پھر سرفہرست آگیاتازترین

December 16, 2025

دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور منگل کو بھی پہلے نمبر پر رہا۔ملک کے مختلف شہروں کی فضا بدستور انتہائی مضر صحت ہے۔عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق لاہور 342 ائیر پارٹیکولیٹ میٹر کے ساتھ دنیا کے بڑے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر ریکارڈ ہوا۔عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق پشاور 435 اے کیو آئی کے ساتھ ملک کا آلودہ ترین شہر جب کہ فیصل آباد میں فضائی آلودگی کا انڈیکس 278 ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ ماحولیات پنجاب کے مطابق نارووال کا اے کیوآئی 279 ، شیخوپورہ کا 251 اور خانیوال کا 236 ریکارڈ کیا گیا۔دریں اثنا پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کا راج برقرار ہے، موٹر وے کو مختلف مقامات سے ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔ترجمان موٹر وے

پولیس سید عمران احمد کے مطابق موٹروے ایم 2 کو لاہور سے اسلام آباد، موٹر وے ایم 3 کو فیض پور سے رجانہ ، موٹر وے ایم 4 کو گوجرہ سے ملتان تک دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے۔سید عمران احمد کے مطابق موٹروے ایم 5 ملتان سے ظاہر پیر تک دھند کی وجہ سے بند ہے، موٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کے جان و مال کا تحفظ ہے۔ترجمان موٹر وے کے مطابق قومی شاہراہ پر مانگا منڈی، پتوکی ، اوکاڑہ اور ساہیوال میں دھند ہے، کسووال، اقبال نگر، چیچہ وطنی اور میاں چنوں بھی دھند کی لپیٹ میں ہیں۔سید عمران احمد نے بتایا کہ خانیوال، ملتان، بستی ملوک ، لودھراں اور بہاولپور میں شدید دھند ہے، احمد پور شرقیہ، رحیم یار خان اور صادق آباد میں بھی دھند کا راج ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی