i پاکستان

دیوالی کا دیپ محبت کی جوت جگاتا ہے، مریم نوازتازترین

October 20, 2025

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ دیوالی کا دیپ محبت کی جوت جگاتا ہے۔وزیراعلی نے کہا کہ اقلیتوں کے لئے سپیشل منیاریٹی کارڈ کا اجرا کردیا ہے، محفوظ پنجاب ویژن کے تحت مینارٹی ورچوئل پولیس سٹیشن بھی قائم کررہے ہیں۔مریم نواز شریف نے کہا کہ دیوالی تہوار باہمی محبت اور بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے، پاکستان ایک خوبصورت گلدستہ ہے جس میں مختلف مذاہب کے لوگ اخوت و بھائی چارے سے رہتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی