i پاکستان

دارالحکومت اسلام آباد سے لاہور منتقل کیا جائے، شبر زیدی کی تجویزتازترین

October 20, 2025

سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے تجویز دی ہے کہ دارالحکومت کو اسلام آباد سے لاہور منتقل کیا جائے جبکہ انہوں نے تسلیم کیا کہ وہ ایف بی آر میں اصلاحات نہیں لاسکے۔لاہور میں اپنی آٹو بائیوگرافی "32 آنکر روڈ"کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے شبر زیدی نے مذہبی جماعتوں کی سیاست پر پابندی لگا نے کامطالبہ کیا اور کہا کہ لاہور کمیونسٹوں اور نیشنلسٹوں کا شہر تھا، لبرل عناصرکو ختم کرکے اسے تباہ کیا گیا۔سابق چیئرمین ایف بی آر نے تجویز دی کہ دارالحکومت کو اسلام آباد سے لاہور منتقل کیا جائے۔اس موقع پر مقررین نے شبر زیدی کی آٹو بائیوگرافی کو ایک ایمان دار، صاف گو اورکھرے شخص کی کتاب قرار دیا ۔ انہوں نے کہاکہ شبر زیدی نے اپنی کتاب میں ملک کے معاشی اور معاشرتی ڈھانچے کی خامیوں کو اجاگرکیا ہے۔سابق گورنر اسٹیٹ بینک اورپنجاب کے سابق قائم مقام وزیر خزانہ شاہد حفیظ کاردار نے کہا کہ آئی ایم ایف مسائل کی جڑ ہے، ایف بی آر کے ڈھانچے میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی