i پاکستان

چمن، قلعہ سیف اللہ اور چاغی سے پاک افغان سرحد دو روز سے بندتازترین

October 14, 2025

افغان طالبان اور بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے حملوں کے بعد پیدا ہونے والی سرحدی کشیدگی کے باعث چمن، قلعہ سیف اللہ اور چاغی سے پاک افغان سرحد دو روز سے بند ہے۔محکمہ داخلہ کے حکام کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہفتے کی شب پیدا ا ہونے والی سرحدی کشیدگی کے باعث چمن اور قلعہ سیف اللہ میں بادینی بارڈر اور چاغی میں براہمچہ کے مقام پر پاک افغان سرحد بند ہے۔سرحد بند ہونے سے افغان مہاجرین کی وطن واپسی عارضی طور پر معطل ہے، چمن اور قلعہ سیف اللہ میں پانچ ہزار سے زائد افغان مہاجر سرحد پر رکے ہوئے ہیں، سرحد کھلتے ہی ان افغان مہاجرین کو افغانستان بھیج دیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی