پاک فوج نے بلوچستان کے ضلع چمن کے علاقے اسپن بولدک میں حملوں کو ناکام بناتے ہوئے 15 سے 20 افغان طالبان اور فتن الخوارج کو ہلاک کر دیا دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع اورکزئی میں خوارج کے خلاف ٹارگیٹڈ کاروائی کرتے ہوئے 9 خوارج کو ہلاک کردیا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ بدھ کو علی الصبح افغان طالبان او فتن الخوارج کی جانب سے 3 مقامات پر حملہ کیا گیا، پاک فوج کی موثرجوابی کاروائی نے افغان طالبان کو پسپا ہونے پر مجبور کر دیا، اس دوران 15 سے 20 حملہ آور ہلاک ہوئے، جن کا تعلق افغان طالبان اور فتن الخوارج سے تھا۔سیکیورٹی ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاک فوج نے چمن کے علاقے اسپن بولدک میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملوں کو ناکام بنایا ہے، افغان طالبان اور فتن الخوارج کی جانب سے 3 مقامات پر علی الصبح حملہ کیا گیا تھا، پاک فوج کی معاصر جوابی کاروائی نے ان افغان طالبان کو پسپا ہونے پر مجبور کر دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے دہشت گرد دیہات اور معصوم لوگوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں، افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے پاک افغان باب دوستی کو اپنی طرف سے اڑا دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ باب دوستی کو تباہ کرنا ثابت کرتا ہے کہ افغان طالبان تجارت اور مقامی آمددورفت کے حامی نہیں ہیں۔اسپن بولدک میں مزید افغان طالبان اور فیتہ الخوارج کے اکھٹے ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں، تاہم پاکستان کی فورسز چوکس اور الرٹ ہیں۔ دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع اورکزئی میں خوارج کے خلاف ٹارگیٹڈ کاروائی کرتے ہوئے 9 خوارج کو ہلاک کردیا۔ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع اورکزئی کے علاقے غلجو میں خوارج کے خلاف ٹارگٹ آپریشن میں 9 خوارج کو ہلاک کردیا۔ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی