i پاکستان

چینی کمپنی کا اسلام آباد کے طلبا کے لیے آر او واٹر ٹریٹمنٹ کا سامان عطیہتازترین

May 11, 2023

چینی ماحولیاتی ٹیکنالوجی کمپنی، چونگ ر ن لان انوائرمینٹل ٹیکنالوجی (گ ) کمپنی لمیٹڈ نے بین الاقوامی اداروں کے تعاون سے اسکول کے پانی کے معیار کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اسلام آباد ماڈل کالج کو ریورس اوسموسس (آر او )واٹر ٹریٹمنٹ کا سامان عطیہ کیا ہے۔ گزشتہ ماہ کمپنی کے انجینئرز کی ایک ٹیم تکنیکی رہنمائی فراہم کرنے اور اسکول میں آلات کی تنصیب کے لیے پاکستان پہنچی۔چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق رن لان نے کہا ہے کہ چین کے ''بیلٹ اینڈ روڈ'' اقدام کے فریم ورک کے تحت اور سبز ترقی کے اصولوں کے مطابق، چینی کمپنیاں چین کے صاف توانائی کے آلات، ٹیکنالوجی اور خدمات کو دنیا کے ساتھ بانٹ کر عالمی پائیدار ترقی میں فعال کردار ادا کر رہی ہیں۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق رن لان انوائر منٹ ٹیکنالوجی کے ایک نمائندے نے کہا کہ پاکستان پہنچنے پر، تکنیکی ماہرین کی ٹیم پانی کے نمونوں کی جانچ کے لیے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی۔ ان کے جائزوں سے چونکا دینے والے نتائج سامنے آئے،ہماری جانچ کے بعد ہم نے پایا کہ پانی کے نمونوں کی موصلیت 2330s/cm تک پہنچ گئی ہے، جو بین الاقوامی معیارات سے کہیں زیادہ نقصان دہ آئن کی ناپاکیوں کے زیادہ ارتکاز کی نشاندہی کرتی ہے۔

چائنا اکنامک نیٹ کے مطابقپاکستان ان ممالک میں سے ایک ہے جہاں پانی کی آلودگی کے شدید مسائل کا سامنا ہے، خاص طور پر جب بات پینے کے پانی کی ہو۔ بعض خطوں میں، منفی قدرتی حالات اور آبی وسائل کے غلط استعمال کی وجہ سے، زمینی پانی میں نقصان دہ مادوں کی زیادہ مقدار ہوتی ہے، جو اسے استعمال کے لیے غیر موزوں بناتی ہے۔ اس سے مقامی باشندوں کے پینے کے پانی کی حفاظت کو براہ راست خطرہ لاحق ہے۔اسلام آباد میں ترنول کے دیہی علاقے میں واقع اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز ایک ایسا ہی اسکول ہے جو اس مسئلے سے دوچار ہے۔ اسکول میں پانی کی فلٹریشن کا مناسب سامان نہیں ہے، جس کی وجہ سے کچھ بچے روزانہ گھر سے اپنا پینے کا پانی لانے پر مجبور ہیں۔ بدقسمتی سے، تمام بچوں کو گھر میں صاف پانی کی سہولت میسر نہیں ہے۔چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق ٹیم نے ریورس اوسموسس واٹر ٹریٹمنٹ ( آر او)کے آلات کے بارے میں بنیادی نظریاتی نالج کی وضاحت کرکے اسکول کے عملے کے ساتھ اپنی بات چیت کا آغاز کیا۔ اس کے بعد انہوں نے اسکول میں وائرنگ کے مخصوص مراحل اور جانچ کے طریقہ کار کا مظاہرہ کیا۔ آر او ریورس اوسموسس واٹر پیوریفیکیشن کے آلات سے ٹریٹمنٹ کروانے کے بعد، بین الاقوامی معیارات پر پورا اترتے ہوئے پانی کے نمونوں کی موصلیت /42up/cm تک کم ہو گئی۔ نمائندہ چونگ کی رن لان نے سی ای این کو بتایاکہ ہمیں یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ بچے ا

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی