چین نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے اسپیس اسٹیشن مشنز کے تحت ایک پاکستانی خلاباز کو قلیل مدتی مشن کیلئے بھیجے گا، چینی سرکاری میڈیا کے مطابق پاکستانی خلا باز چینی خلابازوں کے ساتھ تربیت حاصل کرے گا۔یہ خلائی تعاون چین اور پاکستان کے درمیان ایک تاریخی پیش رفت ہے، پاکستانی خلا باز کو چینی خلا بازوں کے ساتھ تربیت دی جائے گی، اور پاکستانی خلا باز مختصر مدت کیلئے پے لوڈ ایکسپرٹ کے طور پر خلائی مشن میں حصہ لیں گے۔رپورٹ کے مطابق پاکستانی خلا باز کی شمولیت خلائی اسٹیشن کے درمیان مختصر مشنز کے لیے ہوگی، خلا میں پاکستانی ماہر کی شمولیت دونوں ممالک کے درمیان منصوبے کا حصہ ہے۔رواں ماہ کے شروع میں پاکستانی حکام نے بتایا تھا کہ دو پاکستانی خلا بازوں کو چین کی مینڈ اسپیس ایجنسی کے تحت مختلف مراحل کی ایک سالہ تربیت دی جائے گی، اس تربیت کے بعد اکتوبر 2026 میں پاکستانی خلاباز چینی خلائی اسٹیشن میں ایک ہفتہ گزاریں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی