موسم گرما کی تعطیلات کا ایک ہفتہ باقی رہ گیا، لاہورہائی کورٹ میں نویں ہفتے کے دوران مقدمات کی سماعت سے متعلق ججزکا روسٹرجاری کردیا گیا۔ لاہورہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد امیر بھٹی سمیت 10 ججز روسٹر میں شامل ہیں۔ چیف جسٹس محمد امیر بھٹی، جسٹس شاہد وحید، جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس شاہد بلال حسن آئندہ ہفتے پرنسپل نشست پر سماعت کریں گے۔ جسٹس شمس محمود مرزا، جسٹس چودھری محمد اقبال بھی پرنسپل نشست پر کیسز کی سماعت کریں گے۔ جسٹس محمد وحید خان، جسٹس انوار حسین، جسٹس محمد شان گل اور جسٹس راحیل کامران شیخ بھی کیسز سنیں گے۔ پانچ مختلف ڈویژن بنچز بھی ضروری نوعیت کے کیس سنیں گے جبکہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد امیر بھٹی اور جسٹس چودھری محمد اقبال ڈویژن بنچ نمبرایک کا میں شامل ہیں۔ لاہورہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ نمبر 2 جسٹس شاہد وحید اور جسٹس محمد شان گل پر مشتمل ہے، ڈویژن بنچ نمبر 3 میں جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس محمد وحید خان شامل ہوں گے۔ ڈویژن بنچ 4 میں جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس انوار حسین شامل ہیں۔ ڈویژن بنچ نمبر 5 میں جسٹس شمس محمود مرزا اور جسٹس راحیل کامران شیخ شامل ہوں گے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی