چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹرمرزامحمدآفریدی کا ترکیہ اور شام میں زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار۔ قائدایوان سینیٹ سینیٹر اسحاق ڈار اور قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹرڈاکٹر شہزادوسیم نے بھی اپنے پیغامات میں ترکیہ اور شام میں زلزلے کے نتیجے میں ہوئے جانی و مالی نقصان پر دلی افسوس کا اظہار کیاہے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں پاکستانی حکومت اور عوام اپنے ترک اور شامی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے ا س ناگہانی آفات کے نتیجے میں جاں بحق افراد کیلئے بلندی درجات کی دعا کی۔چیئرمین سینیٹ کی زخمیوں کی جلد صحتیابی کی بھی دعا۔ترکیہ اور شام کے بہادر عوام اپنے روایتی عزم اور برداشت سے اس سانحہ کا مقابلہ کریں گے۔تر کیہ نے ہرمشکل میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ پاکستانی قوم کی دعائیں بہاد ر ترک اورشامی عوام اور حکومت کے ساتھ ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی