i پاکستان

بنوں، سی ٹی ڈی آپریشن میں 4 اہلکاروں کی شہادت میں ملوث دہشتگرد ساتھی سمیت ہلاکتازترین

October 10, 2025

خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میںمحکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی)نے آپریشن کے دوران 2 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں 4 پولیس اہلکاروں کی شہادت میں ملوث ماسٹر مائنڈ بھی شامل ہے۔دہشت گرد خالد نے 2023 میں سی ٹی ڈی اور پولیس اہلکاروں پر متعدد حملے کئے تھے۔سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے 2 کلاشنکوف، 6 میگزین اور 2 دستی بم برآمد کر لئے گئے۔ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ دہشت گردوں کے چند ساتھی فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی