سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بانی کی بہنوں نے ایسا کام کر دیا جس کا حکومت کے دماغ میں بھی نہیں تھا، بہنوں نے بتایا بانی سے کوئی بات نہ کرے تو وہ ذہنی پریشان ہو جاتے ہیں بانی کی بہنوں نے کمزوری بتا کر حکومت پر احسان کر دیا۔اپنے ایک بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی کی مقبولیت ختم ہو چکی پی ٹی آئی والے اقتدار اور پیسے کی جنگ کر رہے ہیں یہ لوگ ملک سے محبت نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ سارا جھگڑا سیاست دانوں کے آپس کا ہے اب ایک انچ بھی برداشت نہیں کیا جائے گا، مائنس ون نہیں تو پی ٹی آئی پوری مائنس، اب ایکشن پر ڈبل ری ایکشن ہو گا۔سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ترقی کا سفر شروع ہو رہاہے ، کسی نے بدمعاشی اور غنڈہ کر دی تو ڈبل بدمعاشی ہوگی، ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کے بعد بہت سے لوگ سرنڈر کر چکے ہیں لیکن سرنڈر کرنے والوں کی لسٹ نہیں دکھا سکتا، کسی کی بات رکھنی پڑتی ہے۔فیصل واوڈا نے کہا کہ بانی کو رہا کرانے اور جیل توڑنے کی باتیں کرنے والے ملاقات کرانے پر آگئے ہیں، ڈی چوک پر چڑھائی کرنے کے بجائے گورنر کے پی کے پاس آگئے ۔انہوں نے بتایا کہ 28ویں ترمیم کے بعد 29ویں ترمیم بھی آئیگی، مائنس ون پر مان جائیں تو بات بن سکتی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی