خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں امن کمیٹی کے دفتر پر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے حملے میں 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق بنوں کے علاقے ہوید میں دہشتگردوں کی جانب سے امن کمیٹی کے دفتر پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں7 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطاقب دہشتگردوں نے امن کمیٹی کیدفتر پر رات کے وقت حملہ کیا، حملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی