بنگلا دیش نے پاکستانی طلبہ کے لئے 21 ایم بی بی ایس اور 2 بی ڈی ایس نشستیں مختص کر دیں۔خواہش مند طلبہ کو داخلے کے لئے ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی )کے ذریعے درخواستیں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔طلبہ درخواستیں بذریعہ ڈاک یا آن لائن بھی جمع کرا سکتے ہیں۔ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ اکیس دسمبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔خواہشمند اور اہل طلبہ کو مقررہ تاریخ تک درخواستیں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی