بلوچستان صوبہ کے تمام دیہی علاقوں میں موبائل ڈیٹا سروس 16 نومبر تک معطل رہے گی، تاہم شہری علاقوں میں موبائل ڈیٹا سروس معمول کے مطابق جاری رہے گی۔ صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے اقدام امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے کیا گیا ہے۔ دیہی علاقوں میں موبائل ڈیٹا سروس کی بندش کا مقصد کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار صورتحال کو روکنا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ شہری علاقے اس بندش سے مستثنی ہوں گے اور وہاں موبائل ڈیٹا سروس کی فراہمی جاری رہے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی