i پاکستان

بلوچستان، جرگے نے چوری کے شبے میں 8 افراد کو دہکتے انگاروں پر چلا دیاتازترین

December 10, 2025

بلوچستان میں دکان میں چوری کے شبے میں 8 افراد کو دہکتے انگاروں پر چلایا گیا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بلوچستان کے ضلع موسی خیل میں میں پیش آیا جہاں جرگے نے چوری کی شبے میں سچ ثابت کرنے کے لئے 8 افراد کو دہکتے انگاروں پر چلایا تاہم ان میں سے کوئی شخص بھی زخمی نہیں ہوا۔موسی خیل کی ضلعی انتظامیہ نے آگ پر چلانے کا نوٹس لیتے ہوئے جرگہ میں موجود 7 افراد کو مقدمے میں نامزد کردیا۔پولیس کے مطابق ایک جرگہ ممبر کو گرفتار کرلیا گیا ،ہے جب کہ باقی ممبران کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی