i پاکستان

بلوچستان، ضلع پنجگور اور اطراف میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.3 ریکارڈ کی گئیتازترین

December 17, 2025

بلوچستان کے ضلع پنجگور اور اطراف میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.3 ریکارڈ کی گئی ، زلزلے کی گہرائی 12 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی ، مرکز پنجگور سے 85 کلومیٹر دور شمال میں تھا۔ زلزلے سے عوام میں خوف وہراس پھیل گیا تاہم کسی جانی ومالی نقصان کی اطلا ع نہیں ملی ہے ۔ایک روز قبل بھی سبی اور اطراف میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت 3.2 ، گہرائی 11 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی۔ زلزلے کا مرکز سبی سے 53 کلومیٹردور شمال مغرب میں تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی