پنجاب کے ضلع بھکر میں مشکوک خاتون نے گورنمنٹ گرلز اسکول سے2 کمسن طالبات کو گھیسٹ کر ساتھ لے جانے کی کوشش کی۔ رپورٹ کے مطابق بھکر کے گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول میں ایک مشکوک خاتون کی جانب سے 2 کمسن طالبات کو گھیسٹ کر ساتھ لے جانے کی کوشش کی گئی تاہم ٹیچرز اور عملے کی مزاحمت پر خاتون نے اسپرے کردیا۔اس واقعے کے دوران 2 ٹیچرز سمیت 7 طالبات اور ایک ریسکیو اہلکارمتاثر ہوا جب کہ ملزمہ کو ٹیچرزاوراسٹاف نے قابو کرکے پولیس کے حوالے کردیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی