بچے کی اوپن ہارٹ سرجری کیلئے شہری نے 15 پر کال کر دی جس پر راولپنڈی پولیس خون دینے اسپتال پہنچ گئی۔تفصیل کے مطابق ایک سالہ بچے کی اوپن ہارٹ سرجری کے لئے اسکے والد نے کال کی تھی، اطلاع موصول ہونے پر راولپنڈی پولیس کے افسران خون عطیہ کرنے اسپتال پہنچے تھے۔بچے کا راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں آپریشن تھا۔ سرگودھا کا رہائشی شہری راولپنڈی میں خون کی اشد ضرورت پر پریشان تھا۔شہری نے پنجاب پولیس اور راولپنڈی پولیس کا شکریہ ادا کیا۔راولپنڈی پولیس کے افسران نے بچے کے آپریشن کیلئے مجموعی طور پر 4 خون کی بوتلیں عطیہ کیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی