i پاکستان

بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کا قلع قمع ملکی سلامتی کیلئے ناگزیر ہے، گورنر سندھتازترین

November 22, 2025

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگردوں کا قلع قمع کرنا ملکی سلامتی کیلئے ناگزیر ہے۔اپنے ایک بیان میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے خیبرپختونخوا میں فتنہ خوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی پشت پناہی میں سرگرم فتنہ خوارج کے 13 دہشتگردوں کی ہلاکت سکیورٹی فورسز کی موثر حکمتِ عملی کا نتیجہ ہے۔گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بروقت اور انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، بیرونی پشت پناہی میں سرگرم دہشتگرد عناصر کا خاتمہ قومی یکجہتی اور اجتماعی عزم سے ہی ممکن ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی