i پاکستان

بھارتی پروپیگنڈا مشینری فتنہ الخوارج کی حمایت میں سرگرم، پاکستان کے خلاف جھوٹا بیانیہ پھیلانے کی سازش بے نقابتازترین

October 29, 2025

بھارتی اور افغان سوشل میڈیا اکائونٹس پاکستان کے خلاف منظم جھوٹ پھیلانے میں سرگرم ہیں۔رپورٹس کے مطابق یہ اکائونٹس فتنہ الخوارج نامی دہشت گرد گروہ کی حمایت میں پروپیگنڈا کر رہے ہیں تاکہ خطے میں بدامنی اور انتشار پیدا کیا جا سکے۔ذرائع کے مطابق بھارتی پروپیگنڈا نیٹ ورک نے فتنہ الخوارج کے میڈیا ونگ اوسینٹ ٹی وی کا حوالہ دیتے ہوئے جھوٹا دعوی کیا کہ پاک فوج کے کچھ اہلکاروں نے طالبان میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ تاہم سیکیورٹی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ ایسا کوئی واقعہ نہ تو پیش آیا ہے اور نہ ہی کہیں رپورٹ ہوا ہے۔ماہرین کے مطابق یہ بھارتی اور افغان اکائونٹس ایک مربوط ڈس انفارمیشن مہم کے ذریعے پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کے خلاف نفرت انگیز مہم چلا رہے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ یہ سارا پروپیگنڈا مودی حکومت کی ایما پر چلایا جا رہا ہے تاکہ پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کیا جا سکے۔پاکستانی حکام نے اس طرح کی جھوٹی مہمات کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر کے پروپیگنڈے سے ریاستی ادارے مرعوب نہیں ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی