i پاکستان

بھارتی میڈیا پر انٹرویوز دینا غداری کے مترادف ہے، کیپٹن (ر)صفدرتازترین

December 03, 2025

مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر نے کہا ہے کہ پاکستان کے ازلی دشمن بھارت کے ٹی وی چینلز پر انٹرویوز دینا محض بیوقوفی نہیں بلکہ سیدھی سیدھی غداری کے زمرے میں آتا ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ جوشخص دشمن ملک کے میڈیا پربیٹھ کراپنا بیانیہ پیش کرتا ہے وہ پاکستان کا خیرخواہ نہیں ہو سکتا۔کیپٹن صفدرنے کہا کہ یہ عمل کسی سیاسی اختلاف، تنقید یا جذباتی ردعمل کا مسئلہ نہیں بلکہ ریاستِ پاکستان کی اساس، سلامتی اورقومی وفاداری پرحملہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جو دشمن کے کیمپ میں جا کربولے وہ پاکستان کا نہیں اوریہ عمل 9 مئی کے واقعے سے بھی بڑا جرم ہے۔ان کے مطابق ایسے اقدامات قومی سلامتی اوروحدت کے لئے خطرہ ہیں اوران کے ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہونی چاہیے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کو روکا جا سکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی