پاکستان نے اقوامِ متحدہ کومقبوضہ کشمیر کی بدترین صورتحال سے آگاہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں کر رہا ہے۔یہ بات پاکستان کے نگران مستقل مندوب عثمان جدون نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے جاری انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کو بے نقاب کرتے ہوئے عثمان جدون نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں کر رہا ہے، بھارت کو جوابدہ نہ ٹھہرانا اقوامِ متحدہ کی ساکھ پر سوالیہ نشان ہے۔بھارت مقبوضہ کشمیر میں سات دہائیوں سے کشمیری عوام کو ان کے حقِ خودارادیت سے محروم رکھے ہوئے ہے اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔مقبوضہ کشمیرمیں5 اگست 2019کے بعدبھارت کاظلم شدت اختیارکرگیا،کشمیری قیادت قید، عوام پر تشدد،خواتین کی بیحرمتی، بچوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ بھارت سلامتی کونسل کی قراردادوں کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے، جب کہ 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اقدامات کے بعد بھارتی ظلم و جبر میں مزید شدت آگئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اقوامِ متحدہ اور او آئی سی کی رپورٹس خود بھارتی مظالم کی تصدیق کرتی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی