تحریک انصاف کے مرکزی رہنما بیرسٹرعلی ظفر نے کہا ہے کہ مسائل کے حل کے لئے کوئی نہ کوئی راستہ تلاش کرنا ہوگا،بھارت کیخلاف جنگ کے دوران سب ایک تھے اور رہنا بھی چاہیئے۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹرعلی ظفر نے یاد دہانی کرائی کہ بھارت کے ساتھ جنگ کے دوران اندرونی سیاست کو پس پشت ڈال دیا گیا اور سب نے ایک ساتھ کھڑے ہو کر ملک کا دفاع کیا۔بیرسٹر علی ظفر نے زور دیا کہ ہر شہری اور سیاستدان کو سب سے پہلے ملک کے مفاد کو دیکھنا ہوگا اور مسائل کے حل کے لئے کوئی نہ کوئی راستہ تلاش کرنا ہوگا، آئین اور قانون کے مطابق جنگ لڑنے کا عمل جاری رکھا جائے گا اور اس میں کسی قسم کی رعایت نہیں ہوگی۔انہوں نے مزید بتایا کہ اب پی ٹی آئی کی کوئی سیاسی کمیٹی فعال نہیں اور پارٹی کا تمام توجہ ملک کی سالمیت اور عوام کے مفاد پر مرکوز ہے۔بھارت کے ساتھ کسی بھی ممکنہ کشیدگی کے وقت سب کو ایک پلیٹ فارم پررہنا ہوگا تاکہ اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ مسائل کو حل کیا جا سکے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی