i پاکستان

بھارت کے ساتھ جنگ کا خطرہ ٹلا نہیں ہے، دہشت گردی پر جلد قابو پا لیں گے ،خواجہ آصفتازترین

November 22, 2025

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ اب بھی جنگ کا خطرہ برقرار ہے، پاکستان دہشت گردی پر جلد قابو پا لے گا۔ایک انٹرویو میں وزیر دفاع کا کہنا تھاکہ بھارت کے ساتھ ایک اورجنگ کا خطرہ تھا، مئی کی جنگ کے فوری بعد امکان تھا، بھارت کے ساتھ اب بھی جنگ کا خطرہ ہے، بھارت کے ساتھ جنگ کا خطرہ ٹلا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اپنی بے عزتی کا بدلہ افغانستان کو استعمال کرکے لینے کی کوشش کررہاہے، عالمی برادری آج پاکستان کی تعریف کررہی ہے، بھارت کے خلاف ہماری فتح کی سرٹیفکیشن امریکا دے رہا ہے، امریکی صدر نے مداخلت کرکے جنگیں بند کروائیں۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پراکسی وارکبھی ختم نہیں ہوئی، دہائیوں سے چل رہی ہے، پراکسی وار ماڈرن وارفیئرکا ایک ٹول ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کابل کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہورہی ہے ،پاکستان نے افغانستان کو ثبوت فراہم کیے ،افغانستان جو کچھ کہتاہے وہ سراسر جھوٹ ہے ،افغانستان کے ساتھ ہمارے3 بار مذاکرات ہوئے، وانا حملے میں افغان دہشت گرد ملوث تھے ،پاکستان افغانستان کو دہشت گردی کا جواب ضرور دے گا، افغان طالبان کی اندرونی لڑائیاں بہت ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی