بلوچستان کے ضلع بارکھان میں رکنی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلے کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ لوگ گھروں اور دکانوں سے نکل کر کھلے مقامات کی طرف دوڑ پڑے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی