i پاکستان

بہاولنگر،غیر قانونی رہائش پذیر افغان باشندوں کیخلاف کریک ڈا ئون میں 15 افغانی باشندے گرفتار، و دکانیں کرائے پر دینے پر دس مقدمات درجتازترین

October 30, 2025

بہاولنگر میں غیر قانونی رہائش پذیر افغان باشندوں کیخلاف کریک ڈائو ن کے دوران غیرقانونی مقیم 15 افغانی باشندوں کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلئے گئے۔ ترجمان پولیس کے مطابق افغان باشندوں کو مکان، رہائش اور دکانیں کرایہ پر دینے والوں کیخلاف بھی کارروائی کی گئی، پابندی کے باوجود مکان و دکانیں کرائے پر دینے پر دس مقدمات درج کیے گئے۔پولیس حکام کے مطابق غیر قانونی طور پر ا فغان باشندوں کو رہائش اور دکانیں دینے والوں کو تحویل میں لے لیا گیا، شہری حکومتی احکامات پر عملدر آمد کریں، کریک ڈاون جاری رہے گا۔یاد رہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے افغان باشندوں سمیت کسی بھی غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکی کو پراپرٹی کرائے پر دینے والوں پر ایف آئی آر کا اندراج یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی