i پاکستان

بہاولنگر،بھانجوں نے فائرنگ کر کے ماموں کو قتل کر ڈالا،خاتون سمیت دو افراد زخمی،تین ملزمان گرفتارتازترین

December 15, 2025

بہاولنگر کے علاقے مدھانی والا میں تلخ کلامی کے دوران بھانجوں نے فائرنگ کر کے ماموں کو قتل کر دیا جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت عثمان عرف شانی کے نام سے ہوئی ہے۔منڈی صادق پولیس نے واقعے کے فورا بعد کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی