سابق مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعدہی پختونخوا کابینہ تشکیل پائے گی ۔ایک انٹرویو میں ت انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پختونخوا سہیل آفریدی بانی پی ٹی آئی سے ملیں گے تو ہی کابینہ کی تشکیل کا عمل ہو سکے گا۔انہوں نے کہاکہ کابینہ کا خاکہ سہیل آفریدی کے پاس ہے لیکن وہ بانی سے ملاقات کے بعد ہی کابینہ میں شامل افراد کے نام کا اعلان کریں گے۔ان کا کہنا تھاکہ ابھی ملاقات نہیں ہوئی تو کوئی بات نہیں۔ مزمل اسلم نے کہاکہ منگل تک وزیر اعلی سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہو ہی جائے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی