سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بدمعاشی، غنڈہ گردی یا توڑ پھوڑ اب کسی کا باپ بھی نہیں کرسکتا، 9 مئی کے بھگوڑوں کا کیس منطقی انجام تک پہنچے گا، پریس کانفرنس کے بعد پی ٹی آئی کو سمجھ آچکی ہے۔ایک انٹرویو میں سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی قمرباجوہ کو تاحیات ایکسٹینشن دینے کو تیار ہوگئے تھے 190ملین پائو نڈ تو بہت چھوٹی چیز ہے، میرے پاس 15سال کی چیزیں ہیں یہ چیزیں کبھی کسی کونہیں دوںگا، یہ بانی کی اچھے وقت کی چیزیں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پارٹی سے نکال جانے کے باوجود ہم نے ان کیخلاف کچھ نہیں کیا، ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کو دل سے اون کیا،جب وہ وزیراعظم تھے تو بہت سی چیزوں سے ان کو روک کر رکھا تھا۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ میں اس پر آج بھی قائم ہوں کہ مجھے بانی پی ٹی آئی کے نام پر ہی ووٹ پڑے تھے۔انہوں نے کہا بانی پی ٹی آئی آج سے مائنس ون شروع ہوگئے ہیں، پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس چار گھنٹے تک چلا، کہا گیا مس انڈراسٹینڈنگ ہوئی۔نااہلی، پابندی، گورنر راج غداری اور نو مئی کیسز منطقی انجام کو پہنچیں گے، دس دسمبر سے آپ کو اچھی خبریں ملنا شروع ہوجائیں گی۔سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ بانی کی زندگی پر بات آئی تو جیل تبدیل کردی جائے گی۔ اللہ نے جو عزت عاصم منیر کو دی اسے دنیا بھی تسلیم کر رہی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی