i پاکستان

بے نظیر شہید کی برسی ، سندھ حکومت کا 27 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلانتازترین

December 23, 2025

سندھ حکومت کی جانب سے 27 دسمبر بروز ہفتے کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا سابق وزیراعظم شہید بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر صوبائی حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کردیا ، سندھ حکومت نے جاری بیان میں کہا کہ 27 دسمبر کو شہید بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر عام تعطیل ہوگی۔حکومت سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ بھر میں سرکاری، نیم سرکاری دفاتر اور مقامی ادارے بند رہیں گے۔اس سے قبل سندھ حکومت نے 25 دسمبر یوم قائد اعظم اور کرسمس کے موقع پر بھی عام تعطیل کا اعلان کیا تھا۔سندھ حکومت نے یوم قائد اعظم اور کرسمس کے موقع پر عام تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا 26 دسمبر کو مسیحی ملازمین کے لیے جزوی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔25 دسمبر بروز جمعرات کو سندھ حکومت کے ماتحت ادارے اور سرکاری اور نجی اسکولوں میں تعطیل ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی