i پاکستان

ازبکستان علاقائی روابط میں بہترین کردار ادا کرنے پر این ایل سی کی خدمات کا معترفتازترین

December 04, 2025

ازبکستان نے علاقائی روابط اور نئی منڈیوں تک رسائی فراہم کرنے پر این ایل سی کی خدمات کا اعتراف کیا ہے۔تفصیل کے مطابق پاکستان میں بہترین کارکردگی کے بعد دیگر ممالک بھی نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن (این ایل سی) کی خدمات کے معترف ہوئے ہیں۔ بہترین کارکردگی پر ازبکستان میں این ایل سی کو سال کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی کمپنی کا ایوارڈ حاصل ہوا۔ایوارڈ "بزنس مواقع اور بین الاقوامی کامیابی ایوارڈ 2025" کے موضوع پر تاشقند میں کانفرنس کے دوران دیا گیا۔ تقریب میں ازبکستان کے سینئر حکام، چیمبرز آف کامرس اور پاکستان کے سفارتی مشن کے اراکین نے شرکت کی۔ این ایل سی نے مئی 2023 میں ازبکستان کیلئے درآمدی و برآمدی سامان کی ترسیل کا آغاز کیا تھا۔ اب تک این ایل سی ازبکستان کیلئے ایک ہزار سے زائد آپریشنز کامیابی سے مکمل کر چکی ہے۔این ایل سی نے ازبکستان تک 20 ہزار میٹرک ٹن ادویات، ٹیکسٹائل، چائے اور دیگر تجارتی سامان کی ترسیل کو یقینی بنایا۔ اس کے علاوہ تقریبا 6000 میٹرک ٹن پھل، سبزیوں اور گوشت کی ترسیل بھی این ایل سی کی مربوط حکمت عملی سے ممکن ہوئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی