i پاکستان

اطلاعات ہیں 18ویں ترمیم پر ان کی نظر پڑگئی، این ایف سی میں تبدیلیاں کرنے جا رہے ہیں،اسدقیصرتازترین

December 17, 2025

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ18ویں ترمیم پارلیمنٹ کی مشترکہ کاوش تھی، اس کے تحت صوبوں کو اختیارات مل گئے تھے،اب اطلاعات ہیں کہ 18ویں ترمیم پر ان کی نظر پڑگئی ہے، این ایف سی میں تبدیلیاں کرنے جا رہے ہیں، نئے صوبوں کی بات بھی ہورہی ہے، یہ حساس معاملات ہیں، تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے، تمام اکائیاں متفق نہیں ہوں گی تو یہ ملکی مفاد میں نہیں ہے۔ ۔سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ہمارے بارڈر پر سنگین چیلنجز ہیں، ہمارا کاروبار بند ہو گیا ہے۔ اس وجہ سے ہماری معیشت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ہم پاکستان میں صحیح معنوں میں جمہوریت کے لئے اس کانفرنس کا انعقاد چاہتے ہیں۔ ہم حزبِ اختلاف کی تمام جماعتوں، سول سوسائٹی، وکلا برادری اور میڈیا کو اس کانفرنس میں شرکت کی دعوت دیں گے۔ اس سلسلے میں ہم نے سابق وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا آفتاب احمد شیرپا کو دعوت دی، جنہوں نے ہماری دعوت قبول کی۔ ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی