وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی معافی کی درخواست احتساب سے بچنے کی مایوس کن کوشش کے سوا کچھ نہیں،اسرائیلی وزیراعظم کو فلسطین میں مظالم پر ساتھیوں سمیت جوابدہ ہونا پڑیگا۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ فلسطین میں اسرائیلی مظالم کو کس طرح بھول سکتے ہیں،عالمی برادری کو معافی سیمتعلق درخواست پر سخت موقف اختیار کرناہوگا۔اسرائیلی وزیراعظم کو معافی دینا ایک دھوکے کے مترادف ہوگا،نیتن یاہو اور اس کے حامیوں کو معاف کردینا اخلاقی اور قانونی انصاف کی ناکامی ہوگی۔یاد رہے کہ اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے صدر سے درخواست کی ہے کہ انہیں برسوں سے چلنے والے کرپشن کیس میں معافی دے دیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی