i پاکستان

اسپیکر کے پی اسمبلی کا سہیل آفریدی کو عمران خان سے مشورہ کیے بغیر کابینہ بنانے کا مشورہتازترین

December 01, 2025

خیبر پختونخوااسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم سواتی نے وزیراعلی سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے مشاورت کے بغیر ہی صوبائی کابینہ بنانے کا مشورہ دے دیا۔ذرائع کے مطابق اسپیکر کے پی اسمبلی نے وزیراعلی سہیل آفریدی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان سے ملاقات کے بعد کابینہ میں تبدیلی کی جا سکتی ہے لیکن فی الحال صوبائی کابینہ تشکیل دی جائے تاکہ صوبائی معاملات کو چلانے میں آسانی ہو۔ دوسری جانب وزیراعلی سہیل آفریدی کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔ رکن اسمبلی احتشام خان نے میڈیا کو بتایا کہ اجلاس میں آج (منگل )کو اسلام آباد جانے کا فیصلہ ہوا ہے۔ رکن اسمبلی احتشام خان کے مطابق ارکان اسمبلی اسلام باد ہائیکورٹ کے بعد اڈیالہ جیل بھی جائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی